کولمبو: سری لنکا کے جارح مزاج بیٹسمین تلکارتنے دلشن کی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ سرلنکا کے چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا کا کہنا ہے کہ دلشن ورلڈ کپ میں شرکت کر نے والی ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش جائیں گے ، ڈاکٹروں کے مطابق 19مارچ تک دلشن فٹ ہو جائیں گے ، لیکن19مارچ کو ویسٹ انڈ یز کے خلاف وارم اپ میں غیر دستیابی کی صور ت میں سیلیکٹرز پر متبا دل کھلاڑی کے انتخاب کے لیے دباﺅ ہوگا۔تلکارتنے دلشن رواں سال20فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔ سنتھ جے سوریا نے کہا کہ اگر دلشن ویسٹ انڈیز کے خلا ف وارم اپ میچ نہیں کھیل سکے تو میرے خیا ل میں وہ ورلڈ کپ سے باہر ہو جائیں گے ، اسی حوالے سے ہم نے ٹیم فزیو سے تفصیلی بات کی ہے ، ان کی شرکت کی حتمی تاریخ 19مارچ کو ہونے والا پریکٹس میچ ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ دلشن اس وقت باﺅلنگ اور فیلڈنگ کر رہے ہیں لیکن بیٹنگ کے دوران انھیں مشکل پیش آرہی ہے۔ سنتھ جے سوریا نے کہا کہ سیلکٹرز کے پاس دلشن کی جگہ متبا دل دوسرا آپشن نہیں تھا لیکن سری لنکا کے پاس موجو دہ اسکواڈ میں دلشن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہترین کھلاڑی موجو د ہیں،مہیلا جے وردھنے نے 2012کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیاب اوپننگ کی تھی جبکہ حالیہ ایشیا کپ میںدلشن کی جگہ اوپنر کی حیثیت میں شامل لاہیرو تھیریمانے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے ہیں۔ جے سوریا نے کہاکہ جب سے تھیریمانے اچھی فارم کا مظا ہرہ کر رہے ہیں ہمارے پاس دلشن کا متبادل ہے دوسری صورت میں ہمارے پاس سینیئر کھلاڑیوں میں بھی ایسی صلاحیت ہے کہ وہ اوپننگ کا مسئلہ حل کر دیں گے۔ ہمارے پاس دلشن کے متبادل کے لیے کچھ فیصلے ضرور ہوئے ہیں۔ جے سوریانے کہا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی موجو دہیںاور میں بحیثیت سیلیکٹرکھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر خوشی ہو تی ہے۔
Next Post
ترکی میں حکومت مخالف احتجاج زور پکڑ گئی
Fri Mar 14 , 2014
انقرہ: ترکی کے شہر انقرہ میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں کی تدفین کے دوران احتجاج کی آگ دوبارہ بھڑک اٹھی،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹرکینن کا استعمال کیا۔ ترکی کی دارالحکومت انقرہ میں دوسرے روز بھی حکومت مخالف احتجاج جاری ہے۔ گزشتہ روز احتجاج کے دوران مرنے والوں کی تدفین کے بعد ایک […]
