انقرہ: ترکی کے شہر انقرہ میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں کی تدفین کے دوران احتجاج کی آگ دوبارہ بھڑک اٹھی،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹرکینن کا استعمال کیا۔ ترکی کی دارالحکومت انقرہ میں دوسرے روز بھی حکومت مخالف احتجاج جاری ہے۔ گزشتہ روز احتجاج کے دوران مرنے والوں کی تدفین کے بعد ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ وزیر اعظم طیب اردگان نے حکومت مخالف احتجاج کی مذمت کی،احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
Next Post
انجلینا جولی کا کینسر سے بچاﺅ کے لیے ایک اور سرجری کرانے کا فیصلہ
Fri Mar 14 , 2014
لاس اینجلس: معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے کینسر سے بچاو کیلئے ایک اور سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق وہ سرجری کرائیں گی وہ ایسا احتیاطی طور پر کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انھیں اچھے ڈاکٹرز […]
