پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فوج کو کمزور کر کے ایک مضبوط ریاست نہیں بن سکتے:اسد عمر

اسٹیبلشمنٹ سے جو معاونت ہمیں حاصل تھی وہ موجودہ حکومت کو نہیں
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے جو معاونت ہمیں حاصل تھی وہ موجودہ حکومت کوحاصل نہیں۔
اسلام آباد میں بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ کوئی شک نہیں 3 سال پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں تعمیری ورکنگ ریلیشن شپ رہا، سول و عسکری اداروں کے درمیان اشتراک کا براہِ راست فائدہ ملک کو ہوا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے جو معاونت ہمیں حاصل تھی وہ موجودہ حکومت کو حاصل نہیں، سب جانتے ہیں جنرل (ر) باجوہ نے امریکی انتظامیہ سے آئی ایم ایف معاملے میں مدد مانگی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فوج کو کمزور کر کے ایک مضبوط ریاست نہیں بن سکتے، لیکن اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار تنقید کی زد میں آتا ہے، رجیم چینج آپریشن کے نتائج ملک کیلئے نقصان دہ ہیں، پاکستان کا بنیادی بحران سیاسی ہے جس کا خمیازہ معیشت بھگت رہی ہے، معاشی حکمت عملی کو ایکسچینج ریٹ کو قابو میں رکھنے پر لگا دیا گیا ہے۔ مزاحمت کی شکل تبدیل ہوتی رہتی ہے، اگلا مرحلہ اسمبلیوں کی تحلیل کا ہے، ارکان اسمبلی اسپیکر کے پاس جائیں گے تاکہ ان کے استعفے منظور کیے جائیں، موجودہ بندوبست اقتدار میں رہا تو ہمارا سیاسی فائدہ ہے، لیکن ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔اسد عمر کا مزید کہناتھا کہ یہ حقیقت ہے کہ امن عامہ کی صورتحال بتدریج بگڑ رہی ہے، آئین میں نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی کوئی گنجائش نہیں، نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کیلئے آئین پر تلوار چلانا ہو گی۔