گورنر پنجاب کے پاس وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار نہیں ہے: مسرت جمشید چیمہ

لاہور(پی پی آ ئی)ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے پاس وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار نہیں ہے،اور نہ ہی اسمبلی سیشن کے دوران اسمبلی اجلاس بلانے کا اختیار ہے۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی غیر آئینی قدمہوا، تو گورنر پنجاب پر آئین شکنی کا مقدمہ ہو گا۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیان سے بھاگ چکے ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ پر تنز کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ان کی گیدڑ بھبھکیوں کا جواب مل گیا ہو گا۔مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو نہ صرف ان کے ارکان بلکہ تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو عدم اعتماد وفاقی حکومت پر ہے۔پنجاب اسمبلی کی بجائے ملک بھر کی عوام کے اعتماد کا فیصلہ کیا جائے۔مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کی جانب سے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کی کال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج گورنر ہاؤس کے باہر عوامی اعتماد کا فیصلہ ہو جائے گا۔

Next Post

اسمبلی کی تحلیل ہمارا آئینی حق، ادارے اپنی حدود میں رہیں: عمران خان

Thu Dec 22 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا اقدام غیرقانونی ہے، تمام اداروں کو اپنی حد میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔ذرا ئع کے مطابق زمان پارک میں وکلاکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جب تک رول آف لا نہیں ہو […]