امریکن آئس ہاکی:ڈیٹریوٹ ریڈونگز کی بلیک ہاکس کو21سال بعد شکست

مشی گن:امریکن آئس ہاکی لیگ میں ڈیٹریوٹ ریڈ ونگز کی ٹیم نے روایتی حریف شکاگو بلیک ہاکس کو 21 سال بعد شکست دے دی۔ امریکی ریاست مشی گن میں ہونیوالے ویسٹرن کانفرنس سینٹرل ڈویژن کے ٹورنامنٹ میں میزبان ڈیٹریوٹ اور شکاگو کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ ڈیٹریوٹ نے شکاگوکی بلیک ہاکس کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ ریڈ ونگز کی جانب سے لیوک ، فرانزن ، تاتار ٹامس اور سمتھ نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سینٹرل ڈویژن میں ڈیٹریوٹ نے شکاگو کے خلاف 1993 کے بعد پہلی بار کامیابی سمیٹی۔

Next Post

فرانس اور البانیا کے درمیان دوستانہ میچ برابر

Sat Nov 15 , 2014
پیرس:فرانس اور البانیا کے درمیان دوستانہ میچ برابری پر ختم ہوگیا۔ فرانس کی ٹیم متبادل کھلاڑی اینٹونی گریزمین کے گول کے باعث البانیا کے ہاتھوںیقینی ہوم شکست سے بچ گئی،دونوں جانب سے ایک ایک گول کیا گیا۔یورو کپ2016کا میزبنا ملک فرانس پہلے چمپیئنز شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکاہے۔ فرانس کے منیجر ڈیڈیئر ڈیشمپس کا کہنا ہے کہ ہمیں میچ […]