سمرسیٹ نے اسٹیو اسنیل کوٹیم کا کوچ اور اکیڈمی ڈائرکٹر مقررکردیا

 لندن: انگلش کاﺅنٹی سمرسیٹ نے سابق وکٹ کیپر اسٹیو اسنیل کو ٹیم کا اکیڈمی کا ڈائرکٹر اور بی ٹیم کا کوچ مقررکردیا۔ اسٹیو اسنیل کو ٹیم کی سابق انتظامیہ اینڈی ہوری اور ڈیو ہوفٹن کے چلے جانے کے بعد ان کے متبادل کے طورپر شامل کیا گیاہے۔ 31سالہ اسٹیو اسنیل نے اپنے کیرئر کا زیادہ حصہ گلوسسٹر شائر کے ساتھ گذارا تاہم وہاں سے 2010میں فارغ ہوگئے تھے جس کے بعد انھوں نے 2011میں سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، حال ہی میں وہ گلوسسٹر شائر میں وکٹ کیپنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔

Next Post

امریکن آئس ہاکی:ڈیٹریوٹ ریڈونگز کی بلیک ہاکس کو21سال بعد شکست

Sat Nov 15 , 2014
مشی گن:امریکن آئس ہاکی لیگ میں ڈیٹریوٹ ریڈ ونگز کی ٹیم نے روایتی حریف شکاگو بلیک ہاکس کو 21 سال بعد شکست دے دی۔ امریکی ریاست مشی گن میں ہونیوالے ویسٹرن کانفرنس سینٹرل ڈویژن کے ٹورنامنٹ میں میزبان ڈیٹریوٹ اور شکاگو کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ ڈیٹریوٹ نے شکاگوکی بلیک ہاکس کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ […]