ممبئی: بھارت میں عام انتخابات میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کی میزبانی کے لئے متحدہ عرب امارات کے نام پر غور شروع کردیا ۔ بھارت میں اپریل میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران آئی پی ایل جیسے ہائی پروفائل ایونٹ کا منعقد ہونا کھلاڑیوں کے تحفظ کے لئے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔ اس مقصد کے لئے سری لنکا،جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے بعد اب یو اے ای کے نام پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اخراجات میں کمی کی وجہ سے آئی پی ایل کا ساتواں ایڈیشن یو اے ای میں ہوسکتا ہے ۔
Next Post
پنجاب یوتھ فیسٹیول: چھانگا مانگا میں بسنت منانے کی تیاریاںمکمل
Thu Jan 30 , 2014
لاہور: پنجاب حکومت لاہور میں رواں برس بسنت منانے کے بارے میں تاحال فیصلہ نہیں کرسکی، تاہم پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں چھانگا مانگا میں بسنت منانے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ لاہور میں صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ پاکستان نے اسپورٹس فیسٹیول کے شرکاءنے اپنا ہی گنیز ورلڈ […]
