پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی، نجم سیٹھی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔سماجی
را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی
ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا 2014 کاآئین پھر سے بحال ہوگیا ہے۔مینجمنٹ کمیٹی دن رات فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کرے گی۔ہزاروں کرکٹرز کو روزگار ملے گا، کرکٹ میں بحران کا خاتمہ ہونے جارہا ہے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پی سی بی میں تبدیلی کو خوش آمدید کہنے پر تمام کرکٹ جنونیوں کا شکریہ۔ ہمیں آپ کی نیک تمناوں کی ضرورت ہے،ابھی کرنے کو بہت سارا کام ہے، اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی تھی۔پی سی بی کے معاملات چلانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔