پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سلیمان شہباز اپنے خلاف مقدمات میں ضمانت کیلئے آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

لاہور(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز اپنے خلاف مقدمات میں ضمانت کے لیے آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سلیمان شہباز اپنے خلاف مقدمات میں ضمانت کے لیے آج احتساب عدالت پیش ہوں گے، سلیمان شہباز اسپیشل سینٹرل کورٹ کے سامنے خود کو سرنڈر کریں گے۔یاد رہے سلیمان شہباز احتساب عدالت اور اسپیشل سینٹرل کورٹ سے اشتہاری ہیں، احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سلیمان شہباز اور دیگر اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے، ایف آئی اے نے بھی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔ایف آئی اے نے نومبر 2020 میں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف کرپشن کی روک تھام کے قانون اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔