پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئینی طور پر پرویزالٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہے: رانا ثنااللہ

لاہور(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئینی طور پر پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب میں امن وامان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب اپنی ذمہ داری نبھائیں، آئینی طور پر پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہے، گورنر وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتا ہے، پرویز الٰہی نے کل اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہو تو اس کی حیثیت نہیں رہتی۔وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ گورنر آج ہی تمام چیزوں کو سمیٹ لیں گے، نئے وزیر اعلیٰ کے ناموں پر غور نہیں کیا، حمزہ شہباز ہمارے پارلیمانی لیڈر ہیں اور قائد حزب اختلاف ہیں، ہمارے امیدوار وہی ہوں گے، صدر اپنے ماتھے پر بیٹھی مکھی نہیں اڑا سکتا جب تک اس کو وزیراعظم کی ایڈوائس نہ ہو۔