ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فیک نیوز کا الزام، سوشل میڈیا کمپنیوں نے پی ٹے اے کی 1315 شکایات مسترد کردیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی اے کی کوششوں کے باوجود سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی بھرمار نہیں روکی جاسکی۔پی ٹی اے نے اعتراف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پرفیک نیوزکا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے، 7 ہزارسے زائد لنکس ابھی بھی جعلی خبریں پھیلارہے ہیں۔دستاویز کے مطابق فیک نیوزکیخلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکو 15ہزار سے زائد شکایات کی گئیں، سوشل میڈیا کمپنیوں نے صرف 6 ہزار لنکس کو بلاک کیا۔پی ٹی اے دستاویز کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں نے 1315 شکایات کو مسترد کردیا، 7 ہزار711 لنکس ابھی بھی قابل رسائی ہیں جنہیں بلاک نہیں کیا گیا۔پی ٹی اے کے مطابق فیس بک پر684 اورٹوئٹر پر 5 ہزار سے زائد اکاؤنٹ فیک نیوز پھیلانے میں مصروف ہیں، دیگر پلیٹ فارمزپر1200 اور یوٹیوب پر 124 شکایات کردہ لنکس بلاک نہیں ہوئے۔