جیک کیلس ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کرکٹر بن گئے

ڈربن: جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جیک کیلس انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنا کر بھارتی بلے باز ڈریوڈ سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ الوداعی مقابلے کو سنچری سے یادگار بنانے والے چوتھے پروٹیز کرکٹر بن گئے۔ جنوبی افریقہ کے سٹار آل راﺅنڈر جیک کیلس نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ کو کئی ریکارڈز ایک ساتھ جڑ کر یادگار بنا لیا ہے۔ انھوں نے بھارت کے خلاف ڈربن میں جاری مقابلے میں 115 رنز سکور کئے۔ اس طرح انھوں نے بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرے سب سے بڑے سکورر کا ریکارڈ چھین لیا ہے۔ ان کے مجموعی رنز کی تعداد اب 13289 ہو گئی ہے۔ اس فہرست میں ٹاپ پر سچن ٹنڈولکر ہیں جنھوں نے ریٹائرمنٹ سے قبل 15921 رنز بنائے جبکہ دوسرے نمبر پر رکی پونٹنگ 13378 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ جیک کیلس اپنے الوداعی ٹیسٹ میں سنچری سکور کرنے والے چوتھے پروٹیز کرکٹر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل بیری رچرڈز، پی جی وی وان ڈیر بجل اور بی ایل ایئروائن یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ یہ کیلس کی 45 ویں ٹیسٹ سنچری تھی۔ اس فارمیٹ میں وہ سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے دوسرے کرکٹر ہیں۔ ٹاپ پر 51 تھری فیگر اننگز کے ساتھ سچن ٹنڈولکر موجود ہیں۔ 100 سے زائد ٹیسٹ میچز کھیلنے والوں میں الوداعی میچ میں سنچری جڑنے والے کیلس پہلے کرکٹر ہیں۔

Next Post

2013ءمیں گیارہ صحافی دہشتگردی کا نشانہ بنائے گئے:سی پی این ای

Wed Jan 1 , 2014
کراچی: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) میڈیا مانیٹرنگ سیل کی جانب سے مرتب کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق 2013ءکے دوران صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ اس سال گیارہ صحافی ملک میں جاری دہشتگردی کا شکار ہوئے جن میں چھ صحافیوں کو نامعلوم مسلح حملہ آوروں […]