ہوپ مین کپ : فرانس نے جمہوریہ چیک کو دو ایک سے شکست دیدی

پرتھ: ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں فرانس کی ٹیم نے جمہوریہ چیک کو دو ایک سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں فرانسیسی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سنگلز ایونٹ میں فرانس کے جوویلفریڈ سونگا نے چیک کے راڈک سٹیپنک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ دوسرے خواتین سنگز کے میچ میں چیک نے پیٹراکوویٹوا نے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ برابر کیا لیکن ایونٹ کے فیصلہ کن مکسڈ ڈبلز مقابلے میں فرانس کی ٹیم کو جمہوریہ چیک کے خلاف با آسانی فتح حاصل ہو گئی جس کے بعد فرانس کی ٹیم کو دو ایک سے کامیابی سمیٹنے کا موقع ملا۔

Next Post

جیک کیلس ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کرکٹر بن گئے

Tue Dec 31 , 2013
ڈربن: جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جیک کیلس انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنا کر بھارتی بلے باز ڈریوڈ سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ الوداعی مقابلے کو سنچری سے یادگار بنانے والے چوتھے پروٹیز کرکٹر بن گئے۔ جنوبی افریقہ کے سٹار آل راﺅنڈر جیک کیلس نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ کو کئی ریکارڈز ایک ساتھ جڑ کر یادگار […]