پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری رجب نھڑی اور شریف نھڑی پیپلزپارٹی میں شامل

کرا چی(پی پی آئی)الیکشن سے قبل ہی پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرانا شروع کر دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم کے قریبی ساتھی چوہدری رجب نھڑی اور شریف نھڑی نے پیپلزپارٹی میں شمو لیت اختیار کرلی۔ چوہدری رجب نھڑی اور شریف نھڑی نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت کھاروڑو میں پی ٹی آئی کو خیرباد کہا۔ چوہدری رجب کا کہنا تھا کہ ہم اپنی برادری سمیت پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر پی پی رہنما ڈاکٹر نور علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے چوہدری رجب اور شریف نھڑی کو خوش آمدید کہتے ہیں،2023 کے الیکشن میں عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی، پیپلزپارٹی میں شمولیت بلاول بھٹو زرداری پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، انشااللہ مستقبل کا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا۔

Next Post

رجیم چینج کے نقصانات کا پورے ملک کو سامناہے: فرخ حبیب

Thu Dec 22 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے نقصانات کا پورے ملک کو سامناہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پہلے 6 مہینے جولائی تا دسمبر ٹیکس کولیکشن 3650 ارب کے ٹارگٹ سے 650 ارب […]