ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان ان حالات کا مستحق نہیں جو بنا دئیے گئے ہیں، احسن اقبال

بنگلہ دیش، بھارت کے پاس کون سی جادو کی چھڑی ہے جو ترقی کر رہے ہیں؟: وفاقی وزیر
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ان حالات کا مستحق نہیں جو بنا دئیے گئے ہیں، بنگلہ دیش اور ہندوستان کے پاس ایسی کون سی جادو کی چھڑی ہے جو وہ ترقی کررہے ہیں۔نسٹ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے، پاکستان ان حالات کا مستحق نہیں جو بنا دئیے گئے ہیں، 2013 میں بھی ہم نے مشکل دور دیکھا جہاں دہشتگردی اور بجلی جیسے مسائل تھے لیکن سی پیک منصوبے نے پاکستان کے لئے گیم چینجر کا کردار ادا کیا۔ پورا ملک سکڑ رہا تھا، ہم ملک بھر میں موٹروے کا جال بچھایا، جامعات کے اندر انوویشن سینٹرز بنائے گئے، آرٹیفشل انٹیلیجنس اور کئی شعبے بنائے گئے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم 2018 میں ایک ہزار بلین کا بجٹ چھوڑ کرگئے تھے، جب کہ اب ڈویلپمینٹ کے لئے کوئی بجٹ ہی نہیں، پہلے سوچتے تھے کون سا نیا منصوبہ بنانا ہے اب سوچتے ہیں کون سا منصوبہ بند کریں، مجھے بتایا جائے بنگلہ دیش اور بھارت کے پاس کون سی جادو کی چھڑی ہے جو ہمارے پاس نہیں، ہمارے پاس سیاسی عدم استحکام اور پالیسیز کا فقدان ہے۔