کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی ایئرپورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی، دوسرا ملتان میں ہوگا

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ کراچی پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے امارات ائیر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کرکے جمعرات کی علی الصبح دبئی پہنچی، اور ای کے 600 سے براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے۔پی پی آئی کے مطابق مہمان ٹیم کی آمد پر ایئرپورٹ کیاطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ایس ایس یو اور کراچی پولیس کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں۔ٹم ساؤتھی کی قیادت میں مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی اور ون ڈے سیریز میں کین ولیمسن نیوزی لینڈکی قیادت کریں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان میں ہوگا۔پاکستان اور کیوی ٹیم کے درمیان 10،12،14 جنوری کو ون ڈے میچز کھیلیجائیں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم گزشتہ سال دورہ منسوخ کرکے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔