پاکستان کے ناصر اقبال نے بینڈیگو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

سڈنی(پی پی آئی) پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونیوالی بینڈیگو اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے فرانس کے میٹیاو کاروگیٹ کو تین صفر سے شکست دی۔پی پی آئی کے مطابق ناصر اقبال کی فرانسیسی پلیئر کیخلاف کامیابی کا سکور 4-11، 9-11 اور 1-11 رہا۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں ناصر اقبال کی سیڈنگ آٹھویں تھی، انہوں نے کوارٹر فائنل میں سیکنڈ سیڈ پلیئر کو شکست دی تھی۔

Latest from Blog