حکومت میں آئے تو گورنر پنجاب کیخلاف غداری کا مقدمہ قائم کریں گے: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ترجمان مسرت چیمہ نے کہا کہ گورنر پنجاب نے آئین و قانون کو پیروں تلے روند کر پی ڈی ایم کی نوکری کو ترجیح دی ہے۔اپنے بیان میں مسرت چیمہ نے کہا کہ حکومت میں آئے تو گورنر پنجاب کیخلاف غداری کا مقدمہ قائم کریں گے، گورنر کا یہ قدم ان کو آرٹیکل چھ کی طرف لے جاتا ہے اور ہم وفاق میں آ کر اس کے خلاف ضرور کارروائی کریں گے۔

Next Post

میں ہی وزیر اعلیٰ ہوں، پنجاب کابینہ کام کرتی رہے گی: پر ویز الٰہی

Fri Dec 23 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) گورنر پنجاب کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کیے جانے پر چوہدری پرویز الٰہینے رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ ہوں، پنجاب کابینہ کام کرتی رہے گی۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواداد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی […]