اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر آگئے

کراچی (پی پی آ ئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور 16 دسمبر کو 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ 8 سال کی کم تر ین سطح 6.1 ارب ڈالر پر آگئے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 6.1 ارب ڈالر کے ساتھ اپریل 2014 کے بعد کم تر سطح پر ہیں،گزشتہ ایک سال کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 11.6 ارب ڈالر کمی آئی ہے، دسمبر 2021 میں مرکزی بینک کے ذخائر 17.7 ارب ڈالر تھے جو اب کم ہو کر 6.1 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، اسٹیٹ بینک کے موجودہ ذخائر تقریباً ایک ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق مطابق کمرشل بینکوں کے پاس مجموعی طور پر بیرونی ذخائر اس وقت 5.9 ارب ڈالر ہیں، جس کے بعد ملکی ذخائر 12 ارب ڈالر ہیں۔عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے نویں جائزے کے حوالے سے مبہم رپورٹس کے باعث سابق وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل سمیت ماہرین کا دعویٰ ہے کہ جب تک عالمی مالیاتی ادارے کا پروگرام بحال نہیں ہوتا اس وقت تک پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات موجود ہیں۔

Next Post

گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں: مونس الہٰی

Fri Dec 23 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے چوہدری مونس الہٰی نے کہا کہ کل رات کو کمال کر دیا ہے […]