کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت مسترد

کراچی (پی پی آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کی تیسری سابقہ اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہیکہ دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔دانیہ ملک کے خلاف مرحوم عامر لیاقت کی صاحبزادی نے شکایت درج کروائی تھی۔گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سماعت کے دوران عدالت میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ویڈیو کب کہاں بنائی گئیں پتہ نہیں چلا، ہمیں ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا۔جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے کہا تھا کہ آپ کو 3 دن کا ریمانڈ تو دیا گیا تھا، آپ جیل میں جا کر بھی تفتیش کر سکتے تھے۔