زندگی انتہائی سکون سے گزر رہی ہے, شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہوں، عائشہ عمر بچے اگر بیٹے ہوئے تو آج کل کے لڑکوں سے کافی تبدیل ہوں گے منفرد تربیت کروی

کراچی (پی پی آئی)ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے واضح کیا ہے کہ اب ان کی زندگی انتہائی سکون سے گزر رہی ہے، انہیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں، اسی لیے اب وہ شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق عائشہ عمر ماضی میں بھی شادی سے متعلق بات کر چکی ہیں اور اس وقت وہ بتا چکی تھیں کہ فی الحال انہیں شادی کی ضرورت نہیں، جب ہوگی تو وہ کرلیں گی۔علاوہ ازیں وہ ماضی میں اپنے ہونے والے بچوں کی تربیت سے متعلق بھی کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتا چکی تھیں کہ ان کے مستقبل کے بچے اگر بیٹے ہوں گے تو آج کل کے لڑکوں سے کافی تبدیل ہوں گے اور وہ ان کی منفرد انداز میں تربیت کریں گی۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ ان کے مستقبل کے بیٹے سنجیدہ، نرم مزاج اور دوسروں کا احترام کرنے والے ہوں گے۔عائشہ عمر نے لکھا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی اس طرح پرورش کریں گی کہ وہ خود ایک ماں کی طرح اپنی اولاد کی پرورش کریں گے اور ساتھ ہی انہیں اس بات کا پابند بنائیں گی کہ وہ اپنے ہر عمل کا حساب دیں۔اور اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ جلد سے جلد شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں۔

Next Post

پاکستان کے قانون میں خود کشی کی کوشش پر سزا ختم بیرونی سرمایہ کاری ترمیمی بل 2022 کی بھی توثیق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دے دی

Fri Dec 23 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قانون میں خودکشی کی کوشش پر سزا کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2022 کی توثیق کر دی۔ پی پی […]