مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے اور فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (پی پی آئی)قومی اسمبلی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے قانون میں ترامیم کے بل کی منظوری دیدی، بل کے تحت وفاقی دارالحکومت کی یونین کونسلز کی تعداد 101 کے بجائے 125 ہوگی۔ 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل 10 روز سے بھی کم وقت کے دوران ایوان میں بل پیش کیا گیا۔اجلاس میں واضح طور پر کورم کی کمی کے دوران یہ بل منظور کیا گیا جبکہ ایوان کی کارروائی 40 منٹ سے بھی کم وقت تک جاری رہی۔پی پی آئی کے مطابق بل پر ووٹ دینے سے پہلے جماعت اسلامی کے مولانا اکبر چترالی نے 31 دسمبر کو شیڈول ہونے والے انتخابات سے ایک ہفتے قبل قانون میں ترمیم کے حوالے سے عین موقع پر سوال اٹھایا۔پی ٹی آئی کے منحرف رکن رمیش کمار نے بھی متنازع بل کی منظوری کے لیے ایک دن کے لیے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے پر تنقید کی۔ایم کیو ایم پاکستان کے سابر قائم خانی نے بل کی حمایت کرتے ہوئے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تازہ حلقہ بندیوں کے لیے حد بندی کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ ایوان نے فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس ترمیمی بل بھی منظور کیا، یہ بل وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا۔