وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر بنایا گیا بینچ تحلیل

لاہور (پی پی آئی)چودھری پرویز الٰہی کی وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے بنایا گیا بینچ بنتے ہی تحلیل ہو گیا ہے، جسٹس فاروق حیدر نے درخواست سننے سے معذرت کر لی ہے۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر5رکنی بینچ تشکیل دیاگیا تھا، جس کی سربراہی جسٹس عابد عزیز شیخ کر رہے تھے لیکن جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ہے، جسٹس عابد عزیز شیخ کے مطابق جسٹس فاروق حیدر درخواست گزار کے وکیل رہ چکے ہیں، اس لیے وہ درخواست نہیں سننا چاہتے، اس لیے فائل واپس چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔

Next Post

اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے اور فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس ترمیمی بل منظور

Fri Dec 23 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)قومی اسمبلی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے قانون میں ترامیم کے بل کی منظوری دیدی، بل کے تحت وفاقی دارالحکومت کی یونین کونسلز کی تعداد 101 کے بجائے 125 ہوگی۔ 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل 10 روز سے بھی کم […]