جوہانسبرگ: کرکٹ جنوبی افریقا نے ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا نیاکپتان بنا دیا ۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڑ حکام نے پریس کانفرنس میں ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیے جانے کا اعلان کیا ،سابق کپتان گراہم اسمتھ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد کپتانی کے لیے اے بی ڈی ولیئرز کو مضبوط امیدوارسمجھا جا رہا تھا لیکن آملہ کو ڈی ولیئر زپر ترجیح دی گئی ۔آملہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں گراہم اسمتھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا نھوں نے دس سال تک ہماری قیادت کی ، آملہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے میں ٹیم کا حصہ ہوں ،میں ٹیم کے کپتان بنائے جانے پر مشکور ہوں اور بورڑ کی جانب سے مجھے یہ موقع ملنا عزت کی بات ہے اور میں اس اعتما د پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔اسے قبل کہا جارہا تھا کہ سلیکٹر اپنی ترجیحات بورڑ کو پیش کریں گے اور کپتان کا باقاعدہ تقرر بورڑ خود کرے گا ۔ نئے کپتان کا پہلا امتحان جولائی میں سری لنکا کے خلاف دوٹیسٹ کی صورت میںشروع ہوگا۔ آملہ اسے قبل 2002میں نیوزی لینڈ میں منعقدہ انڈر 19ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیا دت کر چکے ہیں،جبکہ ڈومیسٹک سیزن میں ڈولفن کے کپتان رہ چکے ہیںتاہم ایک سیزن کے بعد اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کے لیے کپتانی سے مستعفی ہو گئے تھے۔ آملہ ون ڈے کرکٹ میں اے بی ڈی ولیئر زکے نائب کی حیثیت سے 2011میں مقرر ہوئے تھے اس دوران تین میچوں میں کپتانی بھی کی تاہم گزشتہ سال ان کی ذمہ داری ختم ہوگئی لیکن آملہ نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد انھیں کپتان بنا دیا گیا ۔
Latest from Blog
سکھر(پی پی آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکھر میں پاسپورٹ آفس اور نادرا سینٹر کا بغیر
اسلام آباد(پی پی آئی)غضنفر اعظم نے 12 سال کی سروس کے بعد موبی لنک بینک کے
اسلام آباد(پی پی آئی) میاں نواز شریف کی مشاورت سے وفاقی کابینہ میں توسیع کی جارہی
کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک کی سابق گورنر اور سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا
ادھمپور،بسنت گڑھ،کٹھوعہ/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے ادھمپور،بسنت گڑھ،کٹھوعہ اضلاع میں فورسز کی بھاری نفری تعینات
سرینگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیرمیں موسلادھار بارشوں سے دوبن کچہامہ ڈیم میں شگاف پڑگیا
کراچی(پی پی آئی)پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ
ملتان (پی پی آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148میں ضمنی الیکشن کی پولنگ 19
اسلام آباد (پی پی آئی) نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر منتخب کرنے کیلئے مسلم لیگ