سنگا پور: کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ حالیہ کرکٹ کرپشن کی تفتیش بہت خطر نا ک ہے ،مداح صاف شفاف مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں۔سچن ٹنڈولکر پروموشنل دورے پر سنگا پور میں موجود ہیں ان کا کہنا ہے کہ کرپشن پر کی جانے والی تفتیش کھیل کے لیے خطرناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں متعلقہ افراد اس معاملے پر اپنی ذمہ داری بھر پور نبھا رہے ہیں۔ٹنڈولکر پروموشنل دورے پر سنگا پور میں موجود ہیں اور ریٹائر منٹ کے بعد پہلی دفعہ کرکٹ بیٹ خریدنے پر بہت پر جوش بھی تھے ، ٹنڈولکر سابق ویسٹ انڈین اسٹا ر برائن لارا کے ساتھ رواں برس 5جولائی کو میلبورن کرکٹ کلب کی200ویں تقریب پر نمائشی میچ میں حصہ لیں گے۔
Next Post
ہاشم آملہ جنوبی افریقا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
Tue Jun 3 , 2014
جوہانسبرگ: کرکٹ جنوبی افریقا نے ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا نیاکپتان بنا دیا ۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڑ حکام نے پریس کانفرنس میں ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیے جانے کا اعلان کیا ،سابق کپتان گراہم اسمتھ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد کپتانی کے لیے اے بی ڈی ولیئرز کو […]
