لندن: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ہاشم آملہ انگلش کاﺅنٹی سرے میں گراہم اسمتھ کی جگہ لیں گے۔سابق پروٹیز کپتان اور سرے کے کھلاڑی گراہم اسمتھ زخمی ہوکر کاﺅنٹی کے باقی میچوں سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعدان کے ہم وطن کھلاڑی ہاشم آملہ کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسمتھ 2012سے انجریز سے چھٹکارا پانے میں ناکام ہیں جس کے با عث وہ بین الاقوامی کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوگئے تھے۔سرے کاﺅنٹی کے کرکٹ ڈائرکٹر ایلک اسٹورٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے اسمتھ کو کسی صورت ٹیم میں رکھنے کی کوشش کی لیکن انجری اتنی شدید ہے کہ ہمیں مایوسی ہوئی جس کے بعد ہمیں فوری طور پر ہاشم آملہ کو بلا نا پڑا اور کرکٹ جنوبی افریقا نے اس معاملے میں بہترین تعاون کیا۔اسٹورٹ کا کہنا تھا کہ آملہ جون میں ہونے والے تمام میچوں میں شرکت کریں گے اس کے بعد وقت کے مطابق دیکھا جائے گا۔
Next Post
کرکٹ میں کرپشن کے الزامات کھیل کے لیے خطرناک ہیں: ٹنڈولکر
Tue Jun 3 , 2014
سنگا پور: کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ حالیہ کرکٹ کرپشن کی تفتیش بہت خطر نا ک ہے ،مداح صاف شفاف مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں۔سچن ٹنڈولکر پروموشنل دورے پر سنگا پور میں موجود ہیں ان کا کہنا ہے کہ کرپشن پر کی جانے والی تفتیش کھیل کے لیے خطرناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں متعلقہ […]
