ماجد علی چھٹی قومی جونیئراسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میںپہنچ گئے

کراچی: ماجد علی نے ٹاپ سیڈ حمزہ اکبرکو اپ سیٹ شکست دے کر چھٹی قومی جونیئراسنوکرچیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں ماجد علی کاحارث ندیم سے مقابلہ ہوگا۔ کراچی میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں ایشین رنر اپ ماجد علی نے قومی سینیئرچیمپئن حمزہ اکبر کو ایک کے مقابلے میں پانچ فریم سے آوٹ کلاس کیا۔ ماجد نے تیسرے فریم میں 101 کا بریک بھی کھیلا۔ ماجد کی جیت کا اسکور اٹھتر تیرہ، ستاسی چھ، ایک سو ایک صفر، چونسٹھ اکتیس، ترپن چھیاسٹھ اوربانوے ایک رہا۔ دو سر ے سیمی فائنل میں سندھ چیمپئن حارث ندیم نے پنجاب کے محمد فہیم کو پانچ تین فریم سے شکست دی۔ اس سے پہلے کھیلے گئے کوارٹرفائنل میں حمزہ اکبرنے محمد رفیق کو ہرایا۔ ماجد علی نے عامر طارق کوچار ایک سے مات دی۔ حارث ندیم نے عبدالر حیم کو چار صفر سے آوٹ کلاس کیا۔ محمد فہیم نے نعمان اقبال کے خلاف چار دو سے فریم سے کامیابی حاصل کی۔

Next Post

سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے22 کھلاڑیوں کے نام پی سی بی کوارسال

Thu Feb 20 , 2014
لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے22 کھلاڑیوں کے نام پی سی بی کو بھیجوا دئیے۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد اے بی سی کیٹگری کے تحت سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو دیا جائے گا۔ ذوالفقاربابر، بلاول بھٹی اور شرجیل خان پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہوں گئے، کپتان مصباح الحق، یونس خان،شاہد آفریدی، محمد […]