ارجنٹائن فٹ بال لیگ:بوکا جونیئرز اور لانوس کے درمیان میچ ڈرا

بیونس آئرس: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں بوکا جونیئرز اور لانوس کی ٹیموں کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔ارجنٹائن میں کھیلے گئے فٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ،کھیل کے 23ویں منٹ میں میزبان ٹیم لانوس کے کھلاڑی گلوریمو نے پہلا گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی ، بوکا کی جانب سے سٹرائیکر ایمانوئیل نے گول سکور کر کے حساب برابر کیا۔لانوس کے نے باسٹھویں منٹ میں شاندار کک لگا کر گیند جال میں پھینکی اور برتری دو ایک کی لیکن اس کے تین منٹ بعد ہی بوکا کے کھلاڑی نے سنسنی خیز گول کر کے مقابلہ دوبارہ برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا ،لیگ میں لانوس کی ٹیم دوسری پوزیشن پر ہے۔

Next Post

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت روانہ ہوگئی

Mon Dec 2 , 2013
لاہور: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گئی،کپتان عمر بھٹہ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ جیت کر قوم کو خوشی دیں گے۔چھ دسمبر سے نئی دہلی میں شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت روانہ ہوئی۔روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جونئیر ہاکی ٹیم […]