اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر پرویز الہی وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الہی کو وزارت اعلیٰ پنجاب کے عہدے پربحال کردیا ہے جس کے ساتھ ہی پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے لاہور ہائی کورٹ میں بیان حلفی جمع کرایا ہے کہ اگر انہیں وزارت اعلیٰ کے عہدے پر بحال کیا جاتا ہے تو وہ اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے۔وزیر اعلیٰ کا بیان حلفی ان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں پڑھ کر سنا یا۔ جس کے بعد عدالت نے چوہدری پرویز الہی کو عہدے پر بحال کردیا۔

Next Post

ملک بھر میں کو رونا کے 15مثبت کیسزرپورٹ، شرح 0.37 فیصد رہی

Fri Dec 23 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کورونا وائرس کے 15مثبت کیسزرپورٹ ہو ئے جبکہ،مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.37 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ قومی اداراہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں […]