کراچی (پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں اپنے تمام فارمیشن دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتہ31 دسمبر کو کھلے رہیں اور ٹیکس دہندگان کو نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد شاخوں میں گوشوارے جمع کرانے اور واجب الادا ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کریں۔ ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) اور کسٹمز کے تمام دفاتر کو جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام ایل ٹی او/ ایم ٹی او / سی ٹی اوز / آر ٹی اوز کھلے رہیں گے۔ جمعہ 30 دسمبر کو رات آٹھ بجے اور ہفتہ 31 دسمبر کو رات 10 بجے تک ٹیکس دہندگان کو ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق چیف کمشنرز آئی آر سے کہا گیا ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی مجاز شاخوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں تاکہ ان شاخوں کے ذریعہ جمع کردہ ٹیکس کی اسی تاریخ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی متعلقہ شاخوں میں منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس سلسلے میں چیف کمشنرز آئی آر صرف ان افسران/ اہلکاروں کو ہدایت دے سکتے ہیں جو ٹیکس دہندگان کی سہولت ریٹرن فائلنگ اور ٹیکس وصولی کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں،و ہ اوقات کار میں توسیع کی بھی نگرانی کریں گے۔
Next Post
دوران ملازمت انتقال کرنیوالے سرکاری ملازمین کے ورثا کی کنٹریکٹ ملازمت ریگولر کرنے کیلئے قواعد میں ترمیم
Sat Dec 24 , 2022
کراچی (پی پی آئی) دوران ملازمت انتقال کرنیوالے سرکاری ملازمین کے ورثا کو مستقل ملازمت دینے کیلئے وزیراعظم امدادی پیکج کے قواعد میں ترمیم کر دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس ضمن میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے […]
