اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی طالب علم رہنما عمر خالدبہن کی شادی میں شرکت کے لیے 7 روز کی ضمانت پر رہا

نئی دلی(پی پی آئی) نئی دلی عدالت نے مسلم طالب علم رہنما عمر خالد کو بہن کی شادی میں شرکت کے لیے سات روز کیلئے عبوری ضمانت دی ہے۔ انہیں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑجیل سے رہا کیا گیا۔عدالت نے عمر خالد کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی۔ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے واضح کیا کہ عبوری ضمانتختم ہوتے ہی انہیں 30دسمبر کو خود سپردگی کرنی ہو گی۔عمر خالد 2020سے حراست میں ہیں۔ ان پر 2020کے دلی فسادات کی سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔ قبل ازیں رواں برس اٹھارہ اکتوبر کو جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس رجنیش بھٹنا گر کی خصوصی بنچ نے انہیں ضمانت دینے سے انکار کیا تھا۔