اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کو توانائی کے شعبے میں گردشی قرض کے شدید مسائل کا سامنا توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری درکار:ایشین بینک

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کو توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کے شدید مسائل کا سامنا ہے اسے اس شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری درکار ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے توانائی سیکٹر سے متعلق آوٹ لک رپورٹ 2030 جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں ایک سو پچپن ارب ڈالر سرمایہ کاری درکار ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے جیسے شدید مسائل کا سامنا ہے، اس شعبے میں ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کے مسائل ہیں، اور نئی دریافت نہ ہونے کے باعث یہ شعبہ درآمدی فیول پر منحصر ہے۔اے ڈی بی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ گیس کے ذخائر میں بتدریج کمی آ رہی ہے، مقامی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان سالانہ 15 لاکھ ٹن کوئلہ درآمد کر رہا ہے، جب کہ پاکستان میں تقریباً 3 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 3 ٹیرا واٹ بجلی متبادل انرجی کے ذرائع سے پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، 2015 سے پاکستان میں متبادل انرجی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پالیسی کے فقدان کے باعث پاکستان میں ایکسپلوریشن میں سرمایہ کا فقدان ہو رہا ہے، 2019 میں پاکستان میں مقامی آئل کی پیداوار 40 لاکھ ٹن تھی۔