کراچی: 28ویں وومنز نیشنل ہاکی چمپیئن شپ آج کرا چی میں شروع ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن خواتین ونگ کی چیئر پر سن خوش بخت شجاعت کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باوجو د ایونٹ کا انعقا د کیا جا رہا ہے اور اسے کامیاب بنا دیا جائے گا۔ہاکی کلب آف پاکستان کرا چی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیشنل چمپیئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شر کت کر رہی ہیں ۔ سیکرٹری پی ایچ ایف تنزیلا عامر چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ قومی سینئر اور جو نیئر ٹیموں کے لیے غیر ملکی دورے فیوچر پروگرام میں شامل کر دئیے گئے ہیںلیکن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ فنڈز کی عدم دستیابی کا ہے ، انھوں نے کہا کہ ایونٹ میں 25لاکھ خرچے کا تخمینہ لگا یا گیا ہے مگر یہ اخراجات کیسے پورے ہوں گے اس سوال کا جواب پی ایچ ایف وومنز ونگ ہی دے سکتی ہے ،چمپیئن شپ کا فائنل 4اپریل کو کھیلا جائے گا ۔
Next Post
ڈس ایبلڈ ون ڈے سیریز : پاکستان کی انگلینڈ کو شکست
Tue Mar 25 , 2014
دبئی: پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ ڈس ایبلڈ کوپہلے ون ڈے میں33 رنز سے ہراکر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے 40اوورز پر مشتمل ون ڈے میں پاکستان ڈس ایبلڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں نووکٹوں پر 233رنز بنائے۔ کپتان حسنین […]
