کراچی (پی پی آئی)کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای ویزہ کی پابندی کی اطلاعات کو ’فیک نیوز‘ قرار دیتے ہوئے سختی سے مستردکردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق یو اے ای کے قونصل جنرل نے کہا کہ یو اے ای حکومت کی جانب سے ویزے کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے، پاکستان کے شہری بلاتفریق متحدہ عرب امارات کے وزٹ یا دیگر کسی بھی ویزہ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں اور انہیں ویزے دیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ کراچی قونصلیٹ سے بھی ان شہروں کی پیدائش رکھنے والے یا رہائشی پاکستانی بھائیوں کے وہ خود ویزے لگا کر دے رہے ہیں۔قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے افسوس ظاہر کیا کہ نہ جانے ایسا کیوں کیا جا رہا ہے، ہر کچھ عرصے بعد مختلف قسم کی افواہیں پھیلا دی جاتی ہیں، نہ جانے کون لوگ اس طرح کی افواہیں کیوں پھیلا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی کچھ ویب سائٹس پر اس طرح کے پوسٹرز گردش کر رہے ہیں جن میں پاکستان کے مختلف شہروں میں پیدا ہونے والے پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے سیاحتی ویزے کی پابندی ظاہر کی جا رہی ہے۔ ان پوسٹر میں ایبٹ آباد، ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ، خوشاب، مظفرگڑھ، سرگودھا، اٹک، ڈیرہ اسماعیل خان، قصور، کرم ایجنسی، نوابشاہ، شیخوپورہ، باجوڑ ایجنسی، ہنگو، کوہاٹ، لاڑکانہ، پاراچنار، اسکردو،چکوال، ہنزہ، کوٹلی آزاد کشمیر، مہمند ایجنسی، ساہیوال اور سکھر نمایاں طور پر شامل کیے گئے ہیں۔
Next Post
پنجاب میں شدید دھند، اہم شاہرائیں بند، ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن معطل، کراچی سے آنے اور جانے والی دو پروازیں منسوخ، دبئی اور شارجہ جانے والی2پروازیں بھی تاخیر کا شکار
Mon Dec 26 , 2022
لاہور (پی پی آئی) پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور دیگر اہم شاہراؤں کو بند جبکہ ملتان ائیر پورٹ پر فلائٹ ا?پریشن کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان موٹر ویز پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے […]
