ملزم نوید نے عمران پرحملے کامنصوبہ وفاق سے مل کر بنایا،مصدق عباس یہ بھی کلیئر ہوگیا۔اکیلا حملہ آور نہیں تھا اور بھی لوگ شامل تھے: عمرسرفرازچیمہ

لاہور(پی پی آئی)مشیراحتساب پنجاب مصدق عباسی نیدعویٰ کیا ہیکہ عمران خان پرحملے کے ملزم نوید نے وفاق سے مل کر منصوبہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ پولی گرافی ٹیسٹ میں مشین نے بتایا کہ اس نے پلاننگ کے تحت سب کچھ کیا۔پولی گرافی رپورٹ اورمشینوں میں 93 فیصد جواب ٹھیک آتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہاہے کہ معظم کی ہلاکت عمران خان کیگارڈزکی فائرنگ سینہیں ہوئی۔ فرانزک ٹیسٹ میں گارڈز کے ہتھیار کلیئر ہوچکے۔مشیر داخلہ پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں لیگی رہنما جے آئی ٹی کیسامنے پیش نہ ہوئے، جو حقائق سامنے آئیں گے عوام کیسامنے رکھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طاقتور لیڈر پر سازش کے ذریعے حملوں کی تاریخ ہے۔ن لیگ کی جانب سے مذہبی جنونی شخص ثابت کیا جارہا تھا، یہ بھی کلیئر ہوگیا۔اکیلا حملہ آور نہیں تھا اور بھی لوگ شامل تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملزم کا پہلا بیان پولیس نے جاری کیا۔اس بارے میں بھی انکوائری چل رہی ہے، جیسے ہی رپورٹ آئے گی سامنے لائیں گے۔انکوائری میں پیش رفت ہوچکی ہے۔امید ہے بہت جلد مرکزی کرداروں تک پہنچ جائیں گے۔

Next Post

اسلام آباد میں ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظرشہریوں کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت

Mon Dec 26 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جبکہ شہریوں کو شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کے تحت ریڈ زون سمیت شہر کے داخلی اور […]