اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عارف علوی کا بیان عمران کیخلاف چارج شیٹ ہے، شیری رحمٰن تاخیرسے صحیح لیکن صدرنے بھی اعتراف کرلیا کہ عمران سلیکٹڈ تھے عمران خان کو بے ساکھیوں پر سیاست کرنے کی عادت پڑچکی ہے

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عارف علوی کا بیان عمران کیخلاف چارج شیٹ ہے۔شیری رحمٰن نے ایک بیان میں کہا کہ عمران آج کل سابق آرمی چیف پرحکومت کیخلاف سازش کا الزام لگارہے ہیں، ان کے صدرکہہ رہے سابق آرمی چیف نیہی سینیٹ،عام انتخابات میں انکی مدد کی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پہلے دن ہی اسمبلی فلور پرکہا تھا یہ سیلیکڈ وزیر اعظم ہیں، تاخیرسے ہی صحیح لیکن عارف علوی نے بھی اعتراف کرلیاعمران سلیکٹڈ تھے۔شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان اداروں کو سیاسی، انتظامی معاملات میں مداخلت پر اکسارہے ہیں، یہ اداروں کو کہہ رہے ہیں کہ ماورائے آئین کردار ادا کریں اور مجھے اقتدار میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بے ساکھیوں پر سیاست کرنے کی عادت پڑچکی ہے۔