تحریک طالبان سے مذاکرات، افغان بارڈر کی صورتحال پرقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان

اسلام آباد (پی پی آئی) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں پاک افغان بارڈر کی صورتحال اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر غور ہوگا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کی موجودہ صورتحال اور معاہدوں کے اْمور پر بھی بحث ہوگی۔

Next Post

ملک بھر میں شدید سردی، اسکردو میں پارہ منفی 12 تک گر گیا

Mon Dec 26 , 2022
اسکردو (پی پی آئی)ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، اسکردو میں پارہ منفی بارہ، ہنزہ میں منفی سات تک گر گیا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کی یلغار ہے، پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، […]