لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجابچوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دے کر اپنا وعدہ پورا کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے حافظ عمار یاسر نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس تلہ گنگ کیلئے اراضی منتقلی کا نوٹیفکیشن ایم پی اے حافظ عمار یاسرکے حوالے کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تلہ گنگ میں محکمہ زراعت کی اراضی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس کیلئے ٹرانسفر کی گئی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دے کر وعدہ پورا کیا ہے، تلہ گنگ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کیلئے جلد تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی، عوام کی سہولت کیلئے شہر کے وسط میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ تلہ گنگ کے لوگ میرے اپنے ہیں،ان کیلئے اوربھی بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔
Next Post
اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے: الیکشن کمیشن
Wed Dec 28 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ اور نوٹی فکیشن جاری […]
