ملک چلانے کیلئے خزانے میں 20دن کے زرمبادلہ کے پیسے نہیں: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک چلانے کے لیے خزانے میں 20دن کے زرمبادلہ کے پیسے نہیں،سنگین معاشی حالات قومی سلامتی کامسئلہ بن گئے ہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ260 کاڈالراور150کلوکاآٹاغریب کدھرجائیگا،جس ملک میں ٹریول ایڈوائزری جاری ہوجائے وہاں سرمایہ کاری خاک ہوگی،بینظیرکی برسی پربلاول کی تقریرعمران خان س یشروع اورعمران خان پرختم ہوئی۔انہوں نے کہا کہ13پارٹیاں اوراْنکے ہم نواعمران خان کوزبردستی دھمکی سے اسمبلی بلاکرمعاشی تباہی میں شریک کرناچاہتے ہیں، مشرق اورمغرب دونوں طرف سرحدوں پرحالات خراب ہورہے ہیں، جوغیرملکی سازش کے ذریعے ہم پرفیصلے مسلط کرناچاہتے ہیں کشتی ڈوب رہی ہوتواسٹیبلشمنٹ خاموش نہیں رہ سکتی کیرٹیکرپرسوچوبچارشروع ہوگئی ہے۔

Next Post

تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دے کر اپنا وعدہ پورا کردیا: پرویز الٰہی

Wed Dec 28 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجابچوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دے کر اپنا وعدہ پورا کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے حافظ عمار یاسر نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس تلہ گنگ کیلئے اراضی منتقلی کا […]