پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی شوہر سے بچے لے کر پولینڈ کی ماؤں کے حوالے اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں بچوں کو پولش ماؤں کے حوالے کر دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آبا د ہائیکورٹ نے بچوں کو پولینڈ سے پاکستان لانے والے باپ سے بچے لے کر واپس پولش ماوں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پولینڈ کی 2 خواتین کی پاکستانی شوہر کے خلاف بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پاکستانی شہری محمد سلیم، پولینڈ کی دونوں خواتین اور ان کے بچوں کے علاوہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور پولینڈ کا سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ بچوں اور ان کے باپ کے پاسپورٹ حاصل کر لئے ہیں۔پولش خواتین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ والد بچوں کو چند ہفتوں کے لیے پاکستان لایا لیکن واپس نہیں بھیجا، بچے پولش شہری اور 7سال سے ماؤں کے ساتھ تھے، باپ نے اپنے بچوں کو کہا کہ وہ قرآن پڑھ لیں پھر واپس انہیں پولینڈ لے جائے گا۔درخواست گزار خواتین کے وکیل نے کہا کہ پاکستان کی فیملی کورٹس بھی کم عمر بچے ماؤں کے حوالے کرتی ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ بچے ان کے ماؤں کے حوالے کئے جائیں۔ دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے پاکستانی شوہر سے بچے لے کر ماؤں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے اور ان کی سفری دستاویز بچوں کی ماؤں کے حوالے کرنے کا بھی حکم دے دیا۔