پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایک شخص کی انا کی وجہ سے پی ٹی آئی ارکان باہر بیٹھے ہیں: شیری رحمان

غیر سنجیدگی کا مظاہرہ حکومت نہیں تحریک انصاف خود کر رہی ہے:پیپلزپا رٹی
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنمانے تصدیق کر دی ہے کہ وہ پارلیمان میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، لگتا ہے صرف ایک شخص کی انا کی وجہ سے پی ٹی آئی ارکان باہر بیٹھے ہیں۔ وزیر خارجہ حکومت کی نمائندگی کرتے ہیں، ان کی پیشکش پر تحریک انصاف کے رہنماکا ردعمل ان کی غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ حکومت نہیں تحریک انصاف خود کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کو اسمبلی چھوڑنے اور توڑنے کا مشورہ حکومت نے نہیں دیا لہذا حکومت پر غیر سنجیدگی کا الزام حقائق کے برعکس ہے۔ کیا تحریک انصاف کے رہنماعمران خان کے فیصلوں کا ذمہ بھی اب وفاقی حکومت پر ڈالے گے؟۔