انڈر 19ورلڈ کپ : سیمی فائنل میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے : سمیع اسلم

دبئی: قومی انڈر19 ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں کامیابی کوٹیم ورک کا نتیجہ قراردے دیا ۔ مین آف دی میچ ظفرگوہرکہتے ہیں کہ ان کی اورعماد بٹ کی شراکت سے انگلش ٹیم دباﺅمیں آگئی۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان انڈرنائنٹین ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے کہا کہ سعود شکیل کے بعد ظفرگوہراورعماد بٹ کی عمدہ بیٹنگ نے فتح دلوادی۔ ان کا کہنا تھا کہ چند کھلاڑیوں نے اچھے شاٹس نہیں کھیلے۔ کوشش ہوگی کہ فائنل میں ان غلطیوں کو نہ دوہرایا جائے۔مین آف دی میچ ظفرگوہرکا کہنا تھا کہ ان کی کوشش تھی کہ پورے پچاس اوورزکھیلیں اورپارٹنرشپ قائم کریں جس میں وہ کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ عماد بٹ اوران کے درمیان شراکت سے انگلش ٹیم پریشرمیں آگئی۔کپتان سمیع اسلم نے بتایا کہ اوپننگ بیٹسمین امام الحق کوہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے لیکن امید ہے کہ وہ ہفتے کوہونیوالے فائنل سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

Next Post

دبئی ٹینس : راجر فیڈرر نے دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنالی

Tue Feb 25 , 2014
دبئی: سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنا لی۔ ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے روانڈ میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر جرمنی کے بینجمن بیکر کے خلاف ان ایکشن ہوئے۔ فیڈرر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے چھ ایک، چھ چار […]