سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے میچز بنگلہ دیش میں منعقد کرانے پر غور

کراچی (پی پی آئی)ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز نیوٹرل مقام پر کھیلے جانے کی تجویز کے بعد اب دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کے درمیان ہونے والے میچز بھی بنگلہ دیش میں منعقد کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔ یہ تجویز دبئی میں ہونے والے اجلاس میں پیش کی گئی جس میں ایشیا کپ میں بھارت کی شرکت اور پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت جیسے امور دونوں اراکین کے ایجنڈے کا حصہ تھے۔پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ کی میزبان ہے لیکن بھارت کی ٹیم دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناؤ کے سبب میچز نیوٹرل مقام پر کھیلنے پر مصر ہے۔اسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے بھی ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والے میچز بھارت میں نہ کھیلنے کی شرط عائد کردی ہے کیونکہ اس سال ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت پر واضح کر چکا ہے کہ اگر ایشیا کپ میں بھارت کی ٹیم پاکستان آکر نہیں کھیلے گی تو اس کے ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ آئندہ سال ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔