ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت حق خود ارادیت کو نظر انداز، حیلوں بہانوں سے کام لے رہاہے: فائی تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا،ورلڈ فورم فار پیس

واشنگٹن/سری نگر(پی پی آئی)ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ بھارت عوام کے حق خود ارادیت کے مطالبات کو نظر انداز کرنے کیلئے حیلوں بہانوں سے کام لے رہاہے، دہائیوں پرانا مسئلہ نہ صرف کشمیریوں میں گہری بے چینی کا باعث ہے۔ڈاکٹر فائی نے مزید کہا کہ کشمیر واحد بین الاقوامی تنازعہ ہے جو دو حریف ممالک بھارت اور پاکستان کو ایٹمی تباہی کے دہانے پر لا سکتا ہے۔۔انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس وقت نو لاکھ سے زیادہ بھارتی فوجی اور نیم فوجی دستے موجود ہیں جس کے علاقے پر 90 لاکھ سے زیادہ لوگ نہیں ہیں۔ڈاکٹر فائی نے کہا کہ کشمیریوں کو ایک بار اور ہمیشہ کے لئے عزت دی جانی چاہئے۔ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔