نجم سیٹھی کی تقرری کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے واپس لے لی گئی

اسلام آباد: پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی گئی ۔کیس کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی نے کی ،اس موقع پر درخواست گزار نے اپنی درخواست کو واپس لینے کی استدعا کی جس کے بعد کیس کو نمٹادیا گیا ۔کرکٹر احمد نواز خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنا یا گیا تھا کہ ذکاءاشرف کی برطرفی قانون کے منافی ہے کیوں ان پر کسی قسم کی بدعنوانی کا الزام نہیں ہے اور نجم سیٹھی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دی جائے ۔

Next Post

انڈر 19ورلڈ کپ : سیمی فائنل میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے : سمیع اسلم

Tue Feb 25 , 2014
دبئی: قومی انڈر19 ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں کامیابی کوٹیم ورک کا نتیجہ قراردے دیا ۔ مین آف دی میچ ظفرگوہرکہتے ہیں کہ ان کی اورعماد بٹ کی شراکت سے انگلش ٹیم دباﺅمیں آگئی۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان انڈرنائنٹین ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے کہا کہ سعود شکیل کے بعد ظفرگوہراورعماد […]