ریو ڈی جنیرو: عالمی نمبر ایک اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے الیگزینڈر کو زیر کر کے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونیوالے اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل میںا سپینش ا سٹار رافیل نڈال یوکرائن کے الیگزینڈر ڈولگو پولوف کے خلاف ان ایکشن ہوئے۔عالمی نمبر ایک نے حریف کھلاڑی کو 1 گھنٹہ 41 منٹ سات سیکنڈ میں زیر کر لیا۔دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کی فتح کا سکور چھ تین ، سات چھ رہا۔اس سے پہلے سیزن کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کے فائنل میںنڈال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Next Post
نجم سیٹھی کی تقرری کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے واپس لے لی گئی
Tue Feb 25 , 2014
اسلام آباد: پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی گئی ۔کیس کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی نے کی ،اس موقع پر درخواست گزار نے اپنی درخواست کو واپس لینے کی استدعا کی جس کے بعد کیس کو نمٹادیا گیا ۔کرکٹر احمد نواز خان کی جانب سے دائر درخواست […]
