دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی اور بنگلادیش کو شکست دینے والی افغانستان کی ٹیم کو پہلی بار ون ڈے رینکنگ کی فہرست میں آگئی۔دبئی سے جاری رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے اوربھارت بدستور دوسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکن ٹیم ایک درجہ ترقی حاصل کرکے تیسرے نمبرپر آگئی۔ جنوبی افریقا تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلا گیا۔ انگلینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔ نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیزآٹھویں، بنگلہ دیش نویں، زمبابوے دسویں اور آئرلینڈ گیارہویں نمبرپر موجود ہیں۔ افغانستان کو پہلی مرتبہ آئی سی سی رینکنگ میں بارہواں نمبر ملا ہے۔
Next Post
باکسر عامر خان کی امریکی ہسپتال میں معذور بچے کی عیادت
Mon Mar 3 , 2014
کیلیفورنیا: پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا بڑی کامیابی ہے۔برطانوی باکسر عامر خان نے کیلیفورنیا میں ایک ہسپتال میں دس سال سے بیمار علی نقوی سے ملاقات کی۔ انہوں نے حادثے میں معذور ہونیوالے نوجوان علی نقوی کو اپنی شرٹ اور گلوز کے علاوہ تحائف بھی دیئے۔اس موقع پر عامر […]
