باکسر عامر خان کی امریکی ہسپتال میں معذور بچے کی عیادت

کیلیفورنیا: پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا بڑی کامیابی ہے۔برطانوی باکسر عامر خان نے کیلیفورنیا میں ایک ہسپتال میں دس سال سے بیمار علی نقوی سے ملاقات کی۔ انہوں نے حادثے میں معذور ہونیوالے نوجوان علی نقوی کو اپنی شرٹ اور گلوز کے علاوہ تحائف بھی دیئے۔اس موقع پر عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور مجبور لوگوں کی مدد کرنا ہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ آجائے اس سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔ عامر خان فاونڈیشن دنیا بھر میں بچوں اور مستحق افراد کی بحالی کے لیے کام کر رہاہے۔

Next Post

لنڈی کوتل:ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا 2 اہلکار جاں بحق 8 زخمی

Mon Mar 3 , 2014
لنڈی کوتل: لنڈی کوتل کے علاقے سدو خیل میں پاک افغان شاہراہ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے، دھماکے میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی تباہ ہوگئی۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف سی کی گاڑی لنڈی کوتل سے جمرود جا رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق […]