دبئی ٹینس : راجر فیڈرر نے دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنالی

دبئی: سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنا لی۔ ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے روانڈ میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر جرمنی کے بینجمن بیکر کے خلاف ان ایکشن ہوئے۔ فیڈرر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے چھ ایک، چھ چار سے فتح سمیٹی۔ دوسری جانب میکسیکو میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راونڈ میں فرانس کے جیریمی چارڈی کا سامنا آسٹریلین حریف میتھیو ایبڈین سے ہوا۔ فرنچ کھلاڑی نے 1 گھنٹہ 5 منٹ کے مقابلے کے بعد آسٹریلین حریف کو زیر کیا۔ چارڈی کی فتح کا اسکور سات پانچ، چھ صفر رہا۔

Next Post

آئی پی ایل کے ہر میچ میں فکسنگ ہوتی ہے : وندودارا سنگھ

Tue Feb 25 , 2014
نئی دہلی: بھارتی اداکار وندودارا سنگھ نے انکشاف کیا ہے انڈین پریمئر لیگ میں سب کچھ فکس ہوتا ہے ٹیموں کے مالکان سے لے کر بالی وڈ اداکاروں تک سب لوگ شرطیں لگا کر میچ فکس کرتے ہیں۔ بھارتی سیاستدانوں نے کرکٹ بورڈ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔بھارتی ٹی وی چینل کے خفیہ آپریشن کے دوران اداکار وندودارا […]