پاکستان میں فیصلے کرنے والے لوگ مزید تجربے کرنا بند کریں

موجودہ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے، الیکشن کرانا پڑیں گے: فواد چوہدری
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیصلے کرنے والے لوگ مزید تجربے کرنا بند کریں، اگر آپ کسی پر بم یا مزائل حملہ کریں گے تو وہ بھی جواب دے گا، ہم مزید تجربوں کے متحمل نہیں ہو سکتے،پہلے ملک میں ڈالر نہیں تھا اب سونے کی بھی کمی ہو گئی، لوگوں نے اب جیولری میں سرمایہ کاری کرنا شروع کردی، موجودہ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے، الیکشن کرانا پڑیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی نظام در ہم برہم ہے، تمام وزرا بیرون ملک دوروں پر رہتے ہیں، بلاول بھٹو صاحب طیارے پکڑ کر واشنگٹن چلے جاتے ہیں، وزیراعظم کے چائنہ دورے پر 43 لوگ ہمراہ گئے، چھوٹے لوگ کرسیوں پر بیٹھ گئے ہیں جس کی وجہ سے اداروں کا احترام نیچے آگیا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ 8 ماہ کے دوران دہشتگردی میں 52 فیصد اضافہ ہو گیا ہے، افغانستان میں صورتحال خراب ہوگی تو پاکستان میں بھی ہوگی، اگر آپ کسی پر بم یا مزائل سے حملہ کریں گے تو وہ بھی جواب دے گا، بم مارنے سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے، ایک ہی پاکستانی لیڈر کی افغانستان میں عزت ہے اور وہ عمران خان ہیں، اپنے دور میں ہم بارڈر مارکیٹس کھول رہے تھے۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہوگا، پاکستان کے ساتھ تجربے اور مذاق بند ہونے چاہئیں، عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست بھانجھ ہے، پی ڈی ایم سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی، جلد از جلد آئین کے اندر آنا ضروری ہے، ہم مزید تجربوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

Next Post

ملک پر قبضہ گروپ کا راج اور جنگل کا قانون ہے:عمران خان

Wed Dec 28 , 2022
لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک پر قبضہ گروپ کا راج اور جنگل کا قانون ہے۔ زمان پارک لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک پر قبضہ گروپ کا راج اور جنگل کا قانون ہے، قانون کی حکمرانی قائم کئے بغیر پاکستان کے […]